Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جاری منافرت انگیز مہم کا موثر جواب دینے کے لیے جمعیۃ علماء ہند ملک بھر میں ایک ساتھ امن مارچ کرے گی - جشن ازادی تقریب میں برادران وطن کے ذمہ دار افراد اور سرکاری افسران کو مدعو کرنے کی اپیل:

جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس اختتام پذیر

نئی دہلی ۲۵؍ جولائی۲۰۱۷ء
جمعیۃ علما ء ہند کی مجلس عاملہ کا اجلاس ،اس کے مرکزی دفتر مفتی کفایت اللہ ہال، ۱۔بہادر شاہ ظفر مارگ نئی دہلی میں مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعیۃ علماء ہند کے ز یر صدارت منعقد ہوا جس میں ملک کی موجودہ فرقہ وارانہ صورت حال ، آسامی مسلمانوں کے حق شہریت کے مقدمات کی پیروی ، سپریم کورٹ میں طلاق ثلثہ سے متعلق جاری مقدمات اور عالم اسلام کی صورت حال سمیت متعدد ایجنڈوں پر غورو خوض ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے۔

ملک کی مو جود ہ فرقہ وارانہ صورت حال پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے مجلس عاملہ نے اعلان کیا کہ آئندہ ۱۳؍اگست کو جمعیۃ علماء کی یونٹیں اپنے شہروں اور علاقوں میں’’ امن مارچ ‘‘منعقد کریں گی ۔مجلس عاملہ کا یہ فیصلہ ملک میں جاری منافرت انگیز مہم کے تناظر میں کافی اہمیت کا حامل ہے ۔جمعیۃ علماء ہندکی یونٹیں بیشتر ریاستو ں میں بلاک سطح تک قائم ہیں ،ایسی صورت میں یہ ’’امن مارچ‘‘ ایک ساتھ وسیع پیمانے پر ملک کے مختلف علاقوں میں منعقدہوگا۔اس مارچ کو موثر بنانے کے لیے جمعیۃ علماء ہند ،چند رہنما ہدایات بھی جاری کرے گی ۔ ایک دوسرے فیصلے میں مجلس عاملہ نے جمعیۃ علماء کی شاخیں اور مدارس اسلامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ حسب معمول’’ جشن یوم آزادی‘‘ منائیں اور اس تقریب میں سرکاری افسران اور برادران وطن کے ذمہ دار افراد کو بھی مدعو کیا جائے۔
سوشل میڈیا پر اسلام اور مسلمانوں پر بڑھ رہے اعتراضات کا جواب دینے اور جمعیۃ علماء کی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو واقف کرانے کے لیے مجلس عاملہ نے مولانا محمودمدنی ، مولانا مفتی سلمان منصورپوری ، مولانا متین الحق اسامہ کانپور، مولا نا معزالدین احمد اور مولانا نیاز احمد فاروقی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام پہلووں کا جائزہ لے گی ۔

مجلس عاملہ نے کئی ہفتوں سے قبلہ اول مسجد اقصی اور اس کے اطراف میں جاری تشدد او ربدامنی کی سخت مذمت کرتے ہوئے ایک تجویز منظور کی ہے جس میں عالمی طاقتوں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے اسرائیل کو جبر و تشدد سے روکیں اور مسجد اقصی میں نمازیوں پر لگائی گئی پابندیاں ہٹوائیں تاکہ زائرین بلا روک ٹوک مسجد اقصی میں عبادات انجام دے سکیں۔

ملک بھر میں جماعتی نظم و نسق کے لیے مجلس عاملہ نے طے کیا کہ جماعتی کارکنان کے لیے ملک کے پانچ زون بنا کر چھ ماہ کے اندر تربیتی اجتماع اور اجلاس منعقد کیے جائیں ۔ یہ بھی طے پایا کہ موسم حج کے بعد لکھنؤ یا کان پور میں مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد کیا جائے ۔ طلاق ثلثہ کی کارروائی پر شکیل احمد سید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے مجلس عاملہ کے سامنے ایک تحریری رپورٹ پیش کی ۔آسام کے حق شہریت کے مقدمے سے متعلق مولانا بدرالدین اجمل نے تفصیلات پیش کیں۔
مجلس عاملہ نے حال میں چند اہم شخصیات خصوصا حضرت مولانا ریاست علی بجنوری ، حضرت مولانا ازہر ( نائبین صدرجمعیۃ ۃ علماء ہند )حضرت مولانا محمد یونس جونپوری، مولانا نسیم ا حمد غازی شیخ الحدیث جامعۃ الہدی مرادآباد، حضرت مولانا فخرالدین ناظم تنظیم وترقی دارالعلوم دیوبند، حاجی سکندرنائب صدر جمعیۃ علماء تامل ناڈو ، حاجی بشیر سادات  وغیرہ کے انتقال پر رنج و غم کا ا ظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی ۔

اجلاس میں صدر کے علاوہ درج ذیل اراکین شریک ہوئے :مو لانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ، مولانا حسیب صدیقی خازن جمعیۃ علماء ہند ،شکیل احمدسید ایڈوکیٹ سپریم کورٹ ، مولانا صدیق اللہ چودھری صدر جمعیۃ علماء بنگال ، مو لانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء آندھرا پردیش و تلنگانہ، مولانا مفتی محمد سلمان منصور پو ری استاذ حدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مراد آباد ،مولانا متین الحق اسامہ صدر جمعیۃ علماء یوپی، مولانا مفتی احمد دیولہ ،مولانا مفتی محمد افتخار صدر جمعیۃ علماء کرناٹک ، مولانا بدرالدین اجمل صدر جمعیۃ علماء آسام، مولانا قاری شوکت علی ویٹ،مولانا محمد رفیق مظاہری صدر جمعیۃ علما ء گجرات،مولانا محمد سلمان بجنوری دارالعلوم دیوبند ، مولانا محمد قاسم صدر جمعیۃ علماء بہار، مولانا مفتی جاوید اقبال نائب صدر جمعیۃ علماء بہار، قاری محمد ایوب نائب صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹرا، قاری محمد امین صدرجمعیۃ علماء راجستھان ، ڈاکٹر مسعود احمد مؤ ناتھ بھنجن ، مولانا محمداسلام قا سمی صدر جمعیۃ اتراکھنڈ ،مولانا مفتی محمدراشد اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند ، مولانا سید سراج الدین معینی ندوی اجمیر، مولانا الیاس مفتاحی پپلی مزرعہ ، مولانا محمد عاقل گڑھی دولت، مولانا مفتی محمد عفان منصورپوری ،مولانا علی حسن مظاہر ی ناظم اعلی جمعےۃ علماء پنجاب ، ہریانہ وہماچل ، حاجی محمد ہارون بھوپال، مولانا مفتی حبیب الرحمن الہ آباد ،مولانا معزالدین احمد ناظم امارت شرعیہ ہند، مولانا نیاز احمد فاروقی ایڈوکیٹ ، مفتی عبدالرحمن نوگاواں سادات صدرجمعیۃ علماء امروہہ، ڈاکٹر سعید الدین قاسمی ، مولانا محبوب حسن آسام، مولانا عبدالقادر آسام ، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہن