Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

شیخ الحدیث حضر ت مولانا محمد یونس جونپوری ؒ کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج و غم کا اظہار

July 13, 2017

 نئی دہلی:۱۲؍ جولائی
 

جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری نے جامعہ مظاہر علوم جدید کے شیخ الحدیث حضر ت مولانا محمد یونس جونپوری ؒ کے سانحہ ارتحال پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ صدر علماء ہند، مولانا مرحوم کے وصال کی اطلاع ملنے کے بعد سہارن پور پہنچے اور نماز جنازہ میں شرکت کی او ر اس کے بعد جامعہ مظا ہر علوم کے ذمہ داران بالخصوص حضرت مولانا محمد طلحہ ص

 

احب کاندھلوی اور مولانا محمد سلمان مظاہر ی ناظم جامعہ سے ملاقات کرکے اپنی جانب سے تعزیت پیش کی۔ مولانا منصورپوری نے اس موقع پر کہا کہ مولانا محمد یونس مرحوم نے پچاس سالوں تک حدیث و فقہ کی نمایاں خدمات انجام دی ہیں ،ان کے سانحہ ارتحال سے علمی میدان میں ایک بڑا خلاء پید ا ہو گیا ہے ۔ صدر جمعےۃ علماء ہند نے کہا کہ مرحوم، حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا ؒ کے نمایاں شاگرد اور ممتاز خلیفہ تھے ، حضرت شیخ ؒ نے خود ان کو اپنی جگہ مسند حدیث پر بیٹھایا جس کا حق ادا کرنے میں انھوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی،وہ ایک اعلی درجے کے محدث ، ماہر اسماء الرجال ہونے کے ساتھ زاہد و قانع، متقی ، مستغنی اور سادگی کے پیکر تھے۔انھوں نے اپنی پوری زندگی علم حدیث کے لیے وقف کردیا تھا۔ان کی تصنیف’’ نبراس الساری الی ریاض البخاری ‘‘ اس کے علاوہ علمی افادات پر مشتمل ’’کتاب الیواقیت الغالیہ فی تخریج الاحادیث العالیہ ‘‘اور دیگر کتابیں تشنگان علوم کے لیے کافی مفید ہیں ۔
صدر جمعیۃ علماء ہند نے مولانا مرحوم کے شاگردوں، متعلقین و متوسلین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دینی مدارس کے ذمہ داران ، جماعتی احباب و متعلقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH