Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

سیمانچل سیلاب متاثرین کو جمعیۃ کی جانب سے مکانات کا تحفہ

جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کشن گنج میں 45؍مکانات کی چابیاں ضرورت مندوں کے حوالے کیں

نئی دہلی:۲۰؍ نومبر 
سردی کے بڑھتے ہوئے سایے کے مدنظر سیمانچل کے قیامت خیز سیلاب متاثرین کے سامنے چھپنے کے لیے آشیانہ کی بڑی ضرورت ہے ۔ ا س میدان میں تیزی سے کام کرتے ہوئے ملک کی اہم تنظیم جمعیۃ علماء ہند نے آج کشن گنج میں ۴۵؍مکانات حوالے کیے ۔ اس موقع پرتنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ تعمیراتی پروجیکٹ کا افتتاح کیا اور انتہائی مسرت کے ساتھ چابیاں تقسیم کیں ۔واضح ہو کہ اس سے پہلے بھی جمعےۃ علماء ہند نے یہاں ۹۹؍مکانات تعمیر کیے ہیں، جن کا افتتاح ۲۴؍ستمبر ۲۰۱۷ء کو ہو چکا ہے ۔سردست کدو باڑی میں 16 ،گھورنا چکچکی میں 16 اور بھولابستی میں 13 مکانات تعمیر ہوئے ہیں اور مزید کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔

 

مولانا مدنی نے افتتاحی تقریب میں سیلاب متاثرین کے لیےجمعیۃ علماء ہند کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اصل چیز اخلاص ہے، اگر ہم صحیح نیت کے ساتھ یہ خدمات انجام دیں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں دنیا وآخرت دونوں جگہوں میں اس کا بدل عطا فرمائیں گے ،اس لئے بنیادی طورپر ہمیں اپنی نیت درست رکھنی چاہیے ۔

 

مولانا مدنی نے سیمانچل کے مختلف علاقوں سے تشریف لائے ضلعی ذمہ داران اور صدور ونظماء کو متوجہ کیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں ضرور ت مندوں کی مدد کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنے کایہ سنہرا موقع عطافرمایا ہے ،ورنہ یہ بھی ہوسکتاتھا کہ آج ہم ان کی جگہ ہوتے اور وہ ہماری جگہ ہوتے تو کیا حال ہوتا ،اس لیے اللہ کی رضاکے لیے یہ رفاہی کام کرنا چاہیے۔مولانا مدنی نے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے ہمیشہ اس فکر کو مشعل راہ بنایا ہے کہ خدمت خلق کے راستے سے اللہ کی رضا حاصل کرنا آسان ہے ۔


اس افتتاحی تقریب سے قبل مولانا مدنی نے اتوار کی شام جمعیۃ علماء سوپول کے زیر اہتما م گاندھی میدان سوپول میں منعقد امن وایکتا سمیلن سے بھی خطاب کیا۔ اس سمیلن سے سوامی چیدانند سرسوتی مہاراج صدرپرمارتھ نکیتن،رشی کیش ، مولانا محمد قاسم صدر جمعیۃ علماء بہار اور مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا محمد ناظم وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔

 

کشن گنج کی اس تقریب میں مولانا مدنی کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین صاحب قاسمی ،جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر مفتی جاوید اقبال صاحب قاسمی،جمعیۃ علماء کشن گنج کے صدر مولاناغیاث الدین صاحب قاسمی ،مفتی عیسی جامی صاحب

مفتی مناظر نعمانی قاسمی سکریٹری جمعیۃعلماء کشن گنج،مولانا خالد انور ، مولانا معروف کرخی ، مفتی عبدالحنان قاسمی,مولانا عبد الباسط، مولانانوید صاحب قاسمی ،مفتی سلمان صاحب قاسمی ،مولانا ابوصالح صاحب قاسمی ، مولانا امتیاز صاحب قاسمی ،قاری عبد اللہ صاحب جمعیۃ علماء اتردیناج پواور دیگر ضلعی صدور ونظماء بھی شریک تھے

 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH