Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

سوپول امن و ایکتا سمیلن: جو ہمیں بانٹنے کی کوشش کرے گا وہ کبھی کامیاب نہیں ہو گا

سوپول کے گاندھی میدان میں امن وایکتا سمیلن منعقد

 


امن اور اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ملک کی ترقی کے مقصد سے سوپول کے گاندھی میدان میں اتوار کو کوسی ڈویژن سطح پر امن و اتحاد مہاسمیلن منعقد ہوا- ملک کے موجودہ حالات کے مدنظر اس پروگرام کی کافی اہمیت تھیِ، علاقے میں اپنی نوعیت کے انوکھے اجلاس میں جہاں دیوبند اور رشی کیش دونوں جمع تھے، دیکھنے اور سننے کے لیے عوام کی بھیڑ امنڈ پڑی.

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری اور مہمان خصوصی حضرت مولانا محمود مدنی صاحب نے کہا کہ سپول کے اس تاریخی گاندھی میدان میں جوش اور جذبہ کے ساتھ لوگوں کا جمع ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ میرے وطن کو کوئی انگلی نہیں دکھا سکتا. مولانا مدنی نے پرجوش انداز میں اعتماد سے کہا کہ جو لوگ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کریں گے وہ کامیاب نہ ہوں گے. مولانا مدنی نے کہا کہ برطانوی سامراج کے خلاف جب تک ہم انفرادی طور سے لڑتے رہے وہ بھارت میں جما رہا اور جب ہم مل کر لڑے تو انگریزوں کو بھارت چھوڑنا پڑا. انہوں نے مولانا آزاد کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ مولانا آزاد کہا کرتے تھے کہ آزادی چھوڑ دی جائے گی لیکن اتحاد نہیں. انہوں نے کہا کہ اگر گھر میں دو بھائی ہیں توسبھی باتوں پر دونوں متفق نہیں ہوتے.اس لیے میں کہتا ہوں کہ مت بھید تو ہو سکتا ہے لیکن من بھید نہیں ہونا چاہیے- مولانا مدنی نےکہا کہ جو ملک کے لوگوں کو بانٹنے کی بات کرتے ہیں وہ ملککے غدار ہیں – انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہندو اور مسلم کے درمیان پیدا کی جانے والی کھائی کو پانٹنا ہوگا تب ہی جا کر ملک اونچائی کی چوٹی تک پہنچ پائے گا. انھوں نے جوش کے مقابلے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے بھی کہا ہے کہ اگرتم صبر کروگے تو ہم تہمارے ساتھ ہیں.

پرمارتھ نکیتن آشرم کے صدر مہمان خصوصی سوامی چیدا نند سرسوتی جی مہاراج نے کہا کہ ہمیں سماجی ہم آہنگی اور باہمی بھائی چارے کا ایک ایسا پل تیار کرنا ہے جو ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی ہمیں ایک الگ پہچان دے. بہار نے ملک میں نیا ​​انقلاب دیا ہے اور اب یہ ملک میں بہار بھی لائے گا. انھوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سماج کے اس گلشن کوہرگز بکھرنے نہیں دیناہے . آج ہم اپنے ورثہ کو بچانے کے لئے جمع ہوئے ہیں-

جمعیت علماء بہار کے صدر مولانا قاسم قاسمی کی صدارت میں منعقد اس مہاسمیلن میں ان دونوں شخصیات کے علاوہ مولانامحمد ناظم جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مفتی جاوید اقبال قاسمی وغیرہ نے بھی خطاب کیا. اس پروگرام کا آغاز قاری نوشاد عادل آرگنایزرجمعیت علماء ہند کی تلاوت سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض قاری عبدالسمیع نائب صدر جمعیت علماء دہلی صوبہ نے انجام دیے، مولانا صغیر احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء سوپول، مولانا نعمت اللہ قاسمی کارگزار صدر، مولانا امان اللہ قاسمی جنرل سکریٹری نے بھی خطاب کیا. اس پروگرام میں حافظ اویس احمد جنرل سکریٹری جمعیت علماء کوسی بیلٹ مدھوبنی وغیرہ بھی شریک ہوئے.سبھی مقررین نے نہال احمد خاں کو مہا سمیلن کی کامیابی کے لئے مبارکباد دی-ساتھ جمعیۃ علماء سوپول کی محنتوں کو سراہا گیا

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH