Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مفتی عبداللہ پھولپوری کے انتقال پر اظہار رنج وغم

December 1, 2017

نئی دہلی:۳۰؍نومبر

جمعیۃ علماء ہند کےجنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے معرو ف عالم دین حضرت مفتی عبداللہ پھولپوری کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ حضرت مولانامرحوم مدرسہ بیت العلوم سرائے میر اعظم گڑھ کے سرپرست اعلی،شیخ الحدیث اور عارف باللہ حضرت شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمہ اللہ کے پوتے تھے۔ وہ محی السنہ حضرت شاہ ابرابرالحق ؒ کے خلیفہ اجل تھے اور خانقاہ پھولپور کے ذریعہ بیعت و ارشاد بھی فرماتے اوراحیائے سنت کو فروغ دینے کے لیے ہمہ تن کوشاں رہتے ۔

 

مولانا مدنی نے کہا کہ سفر عمرہ کے دوران مکۃ المکرمہ میں ان کے انتقال کی اچانک خبر سن کر بہت صدمہ ہوا، وہ ایک خدا ترس بزرگ اور متقی انسان تھے ، مارچ2016 میں ان کی دعوت پر مدرسہ بیت العلوم کے سالانہ جلسہ میں حاضری کا شرف حاصل ہو اتھا، ان سے کافی تفصیلی بات چیت بھی ہوئی تھی ، وہ سیکڑوں مکاتب، مدراس اور ملی اداروں کے سرپرست اور یکتائے روزگار عالم تھے ۔ اصلاح معاشرہ اور نوجوانوں کی تربیت کے لیے ہمیشہ فکر مند رہتے ، ان کی ادارت میں ایک ماہنامہ ’’فیضان اشرف‘‘ پوری پابندی سے نکلتا تھا جس کے ذریعے وہ مختلف قسم کے عوتی و اصلاحی پیغامات نشر کرتے۔

 

مولانا مدنی نے حضرت مولانا مرحوم کے اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جماعتی احباب و ارباب مدارس کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ایصال ثواب و دعائے مغفرت کا خصوصی اہتمام کریں ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH