Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مولانا اسعد مدنیؒ کے خلیفہ مجاز مولانا محمد حسن کے انتقال پرجمعیۃ کا اظہار رنج و غم

December 30, 2017


نئی دہلی:۳۰؍دسمبر 
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے صاحب نسبت بزرگ اور عالم دین مولانا محمد حسن کے انتقال پرملال گہر ے رنج و غم کاظہار کیا ہے۔ حضرت مولانامرحوم ، فدائے ملت حضرت سید اسعد مدنی ؒ کے خلیفہ مجاز تھے ، وہ بہت ہی نیک اور شریف الطبع انسان تھے ۔ ابتداء میں انھوں نے قطب عالم حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے دست حق پر بیعت کیا تھا ، جب ان کا وصال ہو گیا تو اپنا رشتہ بیعت ان کے جانشین  حضرت مولانا سید اسعد مدنی نوراللہ مرقدہ سے وابستہ کرلیا اور سلو ک واحسان کے مدارج طے کرنے کے بعد اجازت بھی حاصل کرلی ۔
مولانا مرحوم گرچہ اصل کے اعتبار سے گجرات ہندستان کے رہنے والے تھے ، تاہم ان کا خاندان برطانیہ میں رہائش پذیر ہو گیا تھا ۔ وہ برمنگھم کے قریب والسال میں مقیم تھے اور وہا ں رہ کر اصلاح معاشرہ اور بیعت وارشاد کے میدان میں حتی الوسع خدمات انجام دیتے رہے ۔
مولانا محمود مدنی جو ان دنوں برطانیہ کے سفر پر ہیں، جیسے ہی ان کو انتقال کی خبر ملی ،وہ مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرنے کے لیے مذکورہ شہر پہنچے اور نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ مولانا مدنی نے مولانا مرحوم کے اہل خانہ ولواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے جماعتی احباب وغیرہ کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ایصال ثواب ودعائے مغفرت کا اہتمام کریں ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH