Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جمعیۃ  کی طرف سے ٹیکنیکل و پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کے لیے وظائف کا اعلان

January 5, 2018

 
 

 

نئی دہلی ۵؍جنوری۲۰۱۸ء
تعلیم آج کی اہم ترین ضرورت ہے ، اس کے بغیر مہذب معاشرے کی تشکیل و ترقی کا تصور نہیں کیا جاسکتاہے،اس لیے ہمیں اپنی نسل کی تعلیم وتربیت پر خاص توجہ دینی چاہیے ،ان خیالات کا اظہار آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ کی جانب سے ٹیکنیکل تعلیم حاصل کرنے والے طلبا وطالبات کے لیے تعلیمی وظائف2017-18کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ یہ وظائف میرٹ اور حیثیت کی بنیاد پر صرف پروفیشنل تعلیم: ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، بی یو ایم ایس ، بی فارما ،انجینئرنگ، بی ٹیک(سول الیکٹریکل ، الیکٹرونک کمپیوٹر )، سی اے، بی ایڈ کے طلبا کو دیے جائیں گے، مزید اس کے اہل صرف وہی طلبا ہو ں گے جنھوں نے کم ازکم 60فی صد نمبرات حاصل کیے ہیں۔


ضرورت مند طلبا مرکزی دفتر جمعیۃ علماء ہند، ۱۔بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی ۔۲سے تعلیمی وظائف فارم حاصل کرلیںیا پھرجمعیۃ کی ویب سائٹ www.jamiatulama.in سے ڈاون لوڈکریں ،اور فارم پر کرکے آخری تاریخ 31؍ جنوری 2018سے قبل جمعیۃ کے مرکزی دفتر میں جمع کردیں۔ آپ اس لنک سے بلاواسطہ بھی فارم حاصل کرسکتے ہیں:

https://www.jamiatulama.in/scholarship-form


مولانا مدنی نے جمعیۃ علماء کے کارکنان اور اہل خیر حضرات سے ضرورت مندوں کی ہر طرح سے مدد کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ خاص طور سے مسلمانوں میں تعلیمی بیداری لانے اور ایک وقت بھوکا رہ کر اپنے بچوں کو پڑھانے سے جذبے سے متعلق مہم چلائیں

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH