Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جمعیۃ علماء ہند کے تعاون سے فلسطین سے متعلق کور کمیٹی کی میٹنگ منعقد

January 10, 2018

 

 

آج یہاں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر نئی دہلی میں جمعیۃ علماء ہند کے تعاون سے مسئلہ فلسطین پر تشکیل کردہ کور کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں ملک کی کئی نمایندہ شخصیات شریک ہوئیں ۔ یہ کمیٹی گزشتہ ماہ۲۰ ؍دسمبر کو نئی دہلی میں جمعیۃ کے تحت منعقد ہ ایک مشاورتی اجتماع میں فلسطین کے کاز پر ہم آہنگی بنانے اور مختلف طبقات سے تعاون حاصل کرنے کے مقصد سے تشکیل پائی تھی ۔
اس میٹنگ میں خاص طور سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کا دورہ ہند موضوع بحث بنا، جو 14؍جنوری کو احمد آباد سے اپنے دورے کی شروعات کرنے والے ہیں ۔میٹنگ میں متفقہ طور سے طے پایا کہ ہندستان ہمیشہ سے فلسطینی کاز اور وہاں کے مظلوم عوام کا طرف دار رہا ہے جو اس ملک کی قابل قدر شناخت بھی ہے ۔ اس لیے اس ملک کے ذمہ دار شہریوں کے لیے ضروری ہے کہ ایک غاصب ملک کے وزیر اعظم کی آمد کی مخالفت کی جائے ، نیز فلسطینی مظلوم عوام سے ہمدردی اور دوستی کا مظاہرہ ہو۔ اسی احساس کے تحت آج کی میٹنگ میں طے پایا کہ مختلف موثر وسائل کا استعمال کرتے ہوئے اس دورہ کی مخالفت کی جائے اور فلسطین کے سلسلے میں ہندستان کی دیرینہ پالیسی اور مظلوموں سے ہمدردی والی اس کی شناخت کو عوام کے سامنے لایا جائے۔مولانا محمود مدنی نے اس موقع پر فلسطین کے مسئلہ کو بھارت کی ریپوٹیشن سے جوڑ کر دیکھتے ہوئے کہا کہ ایک ہندستانی کی حیثیت سے بھی ہماری ذمہ داری ہے کہ اس بات کی فکر کریں کہ ہمارے ملک پر اس کے بدلے ہویے رویہ کا کیا اثر پڑتا ہے ۔


تاہم میٹنگ میں یواین میں فلسطین کے حق میں ووٹ ڈالنے پر حکومت ہند کی ستائش کی گئی او ریہ طے پایا کہ اس سلسلے میں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اور نیشنل سیکوریٹی ایڈوائزر کو ستائشی خط ارسال کیاجائے ۔واضح ہو کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے بعد حکومت ہند کے مبہم رویے پر یہاں کے امن پسند عوام میں بے چینی محسوس کی گئی تھی ۔ اسی تناظر میں جمعےۃ علماء ہند نے ۲۰؍دسمبر کو متعدد سیاسی ، سماجی رہنماء اور عرب ممالک کے سفارت کاروں پر مشتمل نئی دہلی میں منعقد مشاورتی میٹنگ میں ایک تجویز منظور کرکے واضح موقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ اس کے بعد ہندستان کے موقف میں صاف تبدیلی دیکھی گئی جس پر آج اطمینان ظاہر کیا گیا ۔


اس میٹنگ میں مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ہند، سراج الدین قریشی صدرانڈیا اسلامک کلچرل سینٹر، جان دیال سکریٹری جنرل آل انڈیا کرسچن کاؤنسل ، ہر چرن سنگھ جوش، اشوک بھارتی دلت رہنماء ،نوید حامد صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت اور مولانا نیاز فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعےۃ علماء ہند شریک ہوئے اور اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ ان کے علاوہ نائب سفیر فلسطین ڈاکٹر وائل اے اے بتریخی بطور مدعو خصوصی شریک ہوئے ۔ 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH