Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جمعیۃ علماء ہند کے وفد کا فساد زدہ کاس گنج کا دورہ

January 30, 2018

 

 

آج جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا محمود مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماہند کی ہدایت کے مطابق کاس گنج فساد زدہ علاقہ پہنچا اور مقامی لوگوں سے مل کرحالات کا جائزہ لیا- جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے پایا کہ فسادیوں نے غریب مسلمانوں کی بے شمار دکان اور چھوٹے کاروبارکے کھوکھے جلا کر خاک کردیا ہے - اس لیے اس کی فوری ضرورت ہے کہ راحت رسانی کا عمل شروع کیا جائے- چنانچہ اس کے لیےجہاں سرکار سے معقول معاوضہ کا مطالبہ کیا گیا وہیں ایک ریلیف کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے ذریعہ فساد متأثرین کی ہرممکن مدد کرکے ان کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی جائے گی -
وفد نے یہ بھی محسوس کیا کہ یہاں پولس،مقامی برسر اقتدار لیڈران زبان وعمل دونوں سے عصبیت کا مظاہرہ کررہے ہیں جو حالات کو بہتر ہونے نہیں دے رہی ہے - یہی وجہ ہے کہ اقلیت طبقے سے تعلق رکھنے والے ایسے افراد زیرحراست ہیں جن کا اس قضیہ سے دور دور تک کوئئ تعلق نہیں ہے - 
26 جنوری کو جو کچھ بھی ہوا، اس کا ایک 14منٹ کا سی سی ٹی وی ریکارڈ موجود ہے -جس کو اگر صحیح سے دیکھا جائے تو بات آئینہ کی طرح صاف ہو جائے گی -مگر پولس ایسے لوگوں کے خلاف مقدمہ کررہی ہے جو مہینوں سے شہر میں نہیں ہیں- ان میں سے ایک شخص ایسا بھی ہے جو چار ماہ سے جماعت میں نکلا ہوا ہے - جمعیۃ علماء ہند وکلاء کی خدمات حاصل کرکے ان بےقصوروں کی ہر طرح کی قانونی مدد کر ے گی۔ ( ان شاء اللہ ) 
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں آج مرکزی وریاستی عہدیداران شریک تھے- جن میں بالخصوص مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا متین الحق اسامہ قاسمی صدرجمعیۃ علماء ہند،مفتی محمد ظفر احمد قاسمی صدر جمعیۃ علماء فرخ آباد، جمعیۃ علماء وسطی یوپی کے نائب صدر مولانا نورالدین احمد قاسمی، جمعیۃ علماء ہند کے آرگنائزر مولانا شفیق احمد قاسمی، جمعیۃ علماء یوپی کے سکریٹری قاری عبدالمعید چودھری، جمعیۃ علماء شہر کانپور کے رکن منتظمہ مفتی اظہار مکرم قاسمی اور مولانا امین الحق عبداللہ شامل تھے۔

واپسی پر مولانا حکیم الدین قاسمی نے علی گڈھ کے میڈیکل اسپتال میں پہنچ کر دونوں زخمیوں اکرم اور نوشاد کی مزاج پرسی کرتے ہوئے دعا صحت کی- علی گڑھ میں ان کے ساتھ علی گڈھ جمعیۃ کے صدر جناب محمد احمد شیون وغیرہ بھی شامل رہئے،،

 

 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH