Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

پرتا پ گڑھ میں خاتون کے ساتھ وحشیانہ عمل شرمناک

February 6, 2018

نئی دہلی۔ 6فروری2018ء 
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے پرتا پ گڑھ میں ایک خاتون کے ساتھ وحشیانہ عمل پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات ہندستانیت او رانسانیت دونوں کے لیے شرمناک ہیں ۔ مولانا مدنی نے اترپردیش میں امن وامان کی صورت حال پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ کاس گنج میں ایک ہفتہ گزر جانے کے باوجود بھی مسجد پر حملہ کیا گیا جو یہ ظاہرکرتا ہے کہ ریاست میں نظم ونسق قائم کرنے والی ایجنسیاں اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام ہورہی ہیں ۔


مولانا مدنی نے کہا کہ انسپکٹر راج کو بڑھاوا دینے سے جرائم میں کمی نہیں آتی بلکہ انتظامیہ کو جواب دہ بنانا بہت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ آج فرقہ پرستوں کے حوصلے کافی بلند ہیں کیو ں کہ ان کے اندر یہ زعم پیدا ہو گیا ہے کہ موجودہ صورت حال میں وہ قانون کی گرفت سے باہر ہیں ۔


مولانا مدنی نے اس با ت پر ز ور دیا کہ پرتاپ گڑھ میں رابعہ نا م کی خاتون کے ساتھ عصمت دری کی کوشش او رپٹائی کی وجہ سے دردناک موت اور ملک بھر میں خواتین کے خلاف بڑھ رہے جرائم ہماری سرکاروں کو یہ سوچنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ کسی خاص طبقے کی خواتین کے مسائل پر سیاست سے بازآئیں اور اجتماعی طور سے ان کے بنیادی مسائل کا حل تلاشنے کی کوشش کریں ۔


ادھر دوسری طرف مولانا مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء پرتاپ گڑھ کا ایک وفد اس کے سکریٹری مولانا محمد فاروق قاسمی کی سربراہی میں متاثرہ خواتین کے اہل خانہ سے ملا اور جنازہ وغیرہ میں شرکت کی ۔اس سلسلے میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے بتایا کہ جمعےۃ علماء کے ضلعی ذمہ داروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں قانونی واخلاقی ہر طرح کا تعاون دیں ، کیوں کہ یہ واقعہ سماج کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔ اس وفد میں مولانا تاجدار قاسمی ضلع نائب صدر اور مولانا جاوید قاسمی بھی شریک تھے ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH