Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

الور ماب لنچنگ کے شکارعمر خاں کے ساتھی جاوید کو ضمانت

February 9, 2018

جان بچا کر بھاگنے والے جاوید اور طاہر پر الٹے  مقدمہ دائر کیا گیا تھا،عمر کیس پولیس کی کاہلی کی وجہ سے تعطل کا شکار


نئی دہلی۔۹؍فروری ۲۰۱۸ء 
الور ضلع کے رام گڑھ علاقے میں نام نہاد گؤ رکشکوں کے ذریعہ بے رحمی سے قتل کیے گئے عمر خاں کے ساتھی جاوید کو ضلع عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے، جب کہ دوسرا ساتھی طاہر ہنوز جیل میں بندہے۔ واضح ہو کہ حادثہ کے بعد مقتول عمر سمیت مذکورہ دونوں افراد پر پولس نے الٹے ہی گاؤ تسکری کا مقدمہ دائر کردیا تھا جس کے بعد جاوید اور طاہر گرفتار ہوگئے تھے۔ عمر خاں بھرت پور کے گٹھمیکا گاؤں میں انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتا تھا ، وہ آٹھ معصوم بچوں ، بیوی اور بوڑھے والدین کا تنہا کفیل تھا ۔ اسے گؤ رکشکوں نے اس وقت گھات لگا کر قتل کردیا جب کہ وہ گائے سے لدی ایک گاڑی چلا رہا تھا ، اس وقت اس کے ساتھ جاوید اور طاہر بھی شریک تھے جو جان بچا کر بھاگنے میں کامیا ب ہوگئے ۔


 جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اس غریب خاندان کی ہر طرح سے دادرسی کرتے ہوئے ، اس کی جانب سے مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا، آج جمعیۃکی کوشش سے ضلع عدالت نے جاوید کی ضمانت کو قبول کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ہے ۔ جمعیۃ کے وکلاء کو یقین ہے ۱۴؍فروری کو اگلی سماعت میں طاہر کو بھی ضمانت مل جائے گی ۔


اس سے متعلق وکلاء ایڈوکیٹ محبوب اورمعاون ایڈوکیٹ سینی نے جمعےۃ علماء ہریانہ ، پنجاب وہماچل کے صدر مولانا یحیی کریمی سے ایک ملاقات میں تفصیل سے آگاہ کیا کہ گرچہ مقتول عمر خاں کے چھ نامزد قاتلوں میں سے اب تک پانچ کی گرفتاری ہو چکی ہے تاہم اس کیس میں بڑی رکاوٹ یہ ہے کہ مقامی پولس نے اب تک چالان چارج شیٹ داخل نہیں کی ہے ، اس لیے مقدمہ کی باضابطہ کارروائی نہیں چل پارہی ہے ، صر ف تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے۔ ایڈوکیٹ محبوب نے کہا کہ ہم اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ جلد ازجلد چالان چارج شیٹ داخل کی جائے ۔دوسری جانب جمعےۃ علماء ہند نے جے پور ہائی کورٹ میں بھی عمر خاں کے مقدمہ میں ایڈوکیٹ قاسم کو متعین کررکھا ہے تا کہ عمر خاں سے متعلق وہاں کی سرگرمی پر نگاہ رکھی جائے ۔


مولانا یحی کریمی نے بتایا کہ جمعیۃ علماء ہند، راجستھان و ہریانہ میں عمر خاں اورحافظ جنید سمیت متعدد ماب لنچنگ کے مقدمات پوری قوت سے لڑرہی ہے ، اس کے علاوہ مرکز سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند و دیگر ذمہ داران ،متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور کاؤنسلنگ کے لیے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH