Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

کاس گنج میں سبھی 31دکانیں مسلمانوں کی جلائی گئیں اوراسی فیصد گرفتار بھی مسلمان ہی ہوئے

February 10, 2018

جمعیۃ ریلیف کمیٹی کی سروے رپورٹ کے بعد مولانا محمو دمدنی نے راحتی وقانونی کارروائی میں تیز ی لانے کی ہدایت کی ،سردست بیس لاکھ رقم ارسال -

 

 

نئی دہلی۔۱۰؍فروری ۲۰۱۸ء 
کاس گنج میں فساد پھیلا کر مسلمانوں کی دکان و کاروبار کو جلانے نیز بڑی تعداد میں بھرتی کی گرفتاری پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ ریلیف و قانونی کمیٹی کو کا م میں تیزی لانے کی ہدایت کی ہے ۔اس سلسلے میں جمعیۃعلماء ہند کی مرکزی وریاستی یونٹوں نے سروے کے بعد سردست مبلغ بیس لاکھ روپے جاری کیا ہے ۔واضح ہو کہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے گزشتہ ہفتے متاثرہ علاقہ کے جائزہ کے موقع پر مقامی ریلیف کمیٹی اور وکلاء پر مشتمل ایک لیگل سیل قائم کی تھی ۔ریلیف کمیٹی نے سروے میں پایاکہ فساد میں صرف مسلم طبقے کی دکانوں اور کاروبار کو نقصان پہنچایا گیا ہے ،سروے کے مطابق میڈیکل سے لے کر میکینک، مٹھائی، بسکٹ، جوتے وغیرہ کے کاروبار سے متعلق غریب مسلمانوں کی ۳۱؍دکانوں کو جلا کر خاک کردیا گیا اور موقع پر لوٹ پاٹ بھی کی گئی ۔ اس کے باوجود یہ حیرت کی بات ہے کہ ۸۰؍فی صد سے زائد گرفتاریاں مسلم نوجوانوں کی ہوئی ہیں ۔اس طرح کاس گنج میں جہاں شدت پسندوں نے کاروبار کی کمرتوڑ دی ، وہیں بڑی تعداد میں گرفتاری سے کئی خاندانوں میں کھانے پینے کی آفت آن پڑی ہے ۔

 

مولانا محمود مدنی نے جمعیۃ علما ء اترپردیش کے ریاستی صدر مولانا متین الحق اسامہ کانپوری و دیگر ذمہ داروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ متاثرہ افراد کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کریں ۔ مولانا متین الحق اسامہ کانپور ی نے بتایا کہ جمعےۃ علماء اترپردیش نے کاس گنج کے لیے اپنی طرف سے مبلغ دس لاکھ روپے دیا ہے، جب کہ بقیہ دس لاکھ مرکز نے دیا ہے۔ یہ رقم مقامی ریلیف کمیٹی اور لیگل سیل کے توسط سے خرچ کی جائے گی ۔ انھوں نے کہا کہ جمعیۃ علماء کا وفد دو بارمتاثرہ علاقہ جا چکا ہے جن میں الگ الگ موقعوں پر مرکز سے مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، ایڈوکیٹ نوراللہ ، مولانا شفیق احمد القاسمی اور ریاست سے ان کے علاوہ مفتی محمد ظفر احمد قاسمی ، مولانا نورالدین احمد قاسمی، اظہار مکرم قاسمی ، حافظ امین الحق عبداللہ ، حافظ رضوان احمدخورجہ وغیرہ شریک رہے

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH