Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

کاس گنج فساد متاثرین کے درمیان دکانوں کے کیبینٹ تقسیم

February 26, 2018

 

 


نئی دہلی26فروری ۲۰۱۸ء 
نئی دہلی، : کاس گنج میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے آج تنظیم کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر ایک تقریب میں سر دست 7کیبنٹ( کھوکھا) بنا کر متاثرین کے حوالے کیااور اعلان کیا کہ مزید کیبنٹ جلد بنا کر دیگر متاثرین کے حوالے کیے جائیں گے ۔واضح رہے کہ 26جنوری2018کو فرقہ وارانہ تنائو کے بعدشہر میں تشدد اور آگ زنی ہوئی تھی۔ اس سانحہ میںسڑک کنارے اپنا کھوکھا (کیبنٹ)لگاکر زندگی گذار رہے لوگوں کے کھوکھوں کو آگ کے حوالہ کردیا گیا تھا جس سے ان کی زندگی درہم برہم ہوگئی تھی اور وہ کسمپرسی کے عالم میں زندگی گذارنے کیلئے مجبور تھے۔ متاثرین کو اس بات کا انتظار تھا کہ کوئی ان کیلئے ناخدا بن کر آئے اور ان کے زخموں پر مرہم پٹی کرے۔

 

واضح رہے کہ اس موقع پر فسادیوں نے پپو نام کے ایک غیر مسلم شخص کی دوکان بھی جلادی تھی ۔جمعیۃ علماء کے وفد کو بتایا گیا کہ پپو کا کھوکھا اس لیے جلادیا گیا کیونکہ انہیں اس بات کا احساس تھا کہ یہ بھی مسلمان کی دوکان ہے ۔ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے جس وقت پپو کو کھوکھا دیا اس وقت اس کی آنکھیں نم ہوگئیں اور آنسو چھلک پڑے۔ اس نے جمعیۃ علماء ہندکا شکریہ ادا کیا ۔ 
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں شامل تنظیم کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جن لوگوں کو کھوکھا دیا گیا ہے ان کو جلد ہی سامان کی کٹ بھی دے دی جائے گی تاکہ وہ اپنے کاروبار کو آگے بڑھاسکیں۔ انہوںنے بتایاکہ کاس گنج کے بااثر اور صاحب حیثیت لوگوں نے کوئی بھی امداد لینے سے انکارکردیااور انھوں نے جمعیۃ کے ذریعہ کی جارہی کاوشوں کی ستائش کی۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایاکہ جمعیۃ علماء ہند نے دس سے زائد فیملی کی علیحدہ امداد بھی کی ہے ۔ 


واضح رہے کہ کاس گنج میں فساد متاثرین کی مدد کیلئے جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر ایک وفد کاس گنج پہنچا تھا۔ اس وفد میں جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ،مولانا مفتی ظفر قاسمی(ناظم اعلیٰ جمعیۃ علماء وسطی زون اتر پردیش)، مولانا اسرار اللہ،حافظ محمود اشرف، مولانا زبیر، مولاناقاسم رضی،مولانا الیاس(فیروزآباد)، حاجی تنویر مدنی، مولانا کلیم اللہ کاس گنج ،مولانا یسین قاسمی ،ایڈوکیٹ نور اللہ (سپریم کورٹ)وغیرہ شریک تھے۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH