Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

کاس گنج فساد متاثرین کے لیے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے کیوسک تقسیم

March 18, 2018

 

 

زیر حراست بے قصور افراد کی ضمانت کے لیے ضلع عدالت میں عرضی داخل

نئی دہلی/ کاس گنج ۱۸؍ مارچ ۲۰۱۸ 
جمعیۃ علماء ہندکے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر آج ایک وفد نے کاس گنج میں فساد کی وجہ سے تباہ حال تاجروں کے درمیان کیوسک دکان کی چابیاں تقسیم کیں ، دوسری طرف اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے بے قصور افراد کی ضمانت کے لیے جمعیۃ کی قانونی ٹیم نے ضلع عدالت میں عرضی داخل کی ہے ۔

 

واضح ہو کہ کاس گنج میں یوم جمہوریہ کو ہوئے فساد میں اقلیت سے تعلق رکھنے والے غریب تاجروں کی دودرجن سے زائد دکانیں جلادی گی تھیں اور اس کے بعد حیر ت انگیز طور سے اقلیت کے ہی افراد بڑی تعداد میں قید کیے گئے ۔ غریب تاجروں کو دوبارہ اپنی تجارت سے لگنے کے لیے جمعےۃ علماء ہند نے اب تک ۱۷؍کھوکھے بنا کر تقسیم کیے ہیں ۔ آج کی تقریب میں دس کیوسک دکان ( کھوکھے) تقسیم کیے گئے ۔یہ تقریب دارالعلوم الابرارمحلہ ہدایت نگر کاس گنج میں منعقد ہوئی جہاں جمعیۃ کے وفد کے علاوہ کا س گنج کے کئی علماء و ذمہ داران موجود تھے ۔اس موقع پر مولانا محب علی قادری امام ایک مینارہ سنی مسجد کاس گنج او رمولانا رفیق امام مسجد اہل حدیث نے جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے تیارکردہ کیوسک اپنے ہاتھوں سے تقسیم کیا اور جمعےۃ کی ان خدمات کی ستائش کی۔

 

تاجروں کو دکانوں کی چابیاں تقسیم کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا سید محمد مدنی ناظم اعلی جمعےۃ علماء اترپردیش نے مشترکہ طور سے بتایا کہ اب تک کل ۱۷؍تاجروں کی بازآبادکاری عمل میں آچکی ہے ۔ آج جن تاجروں کو چابیاں دی گئیں ، ان کے نام علی حسن باکنیر،بیعنامی گنگیشور کالونی ،انواراحمد گلی کھائی ، ضیاء الرحمن گلی گدیان،منا مستری اور نور محمد بڈو نگر،پرویز احمد اور صدام قریشی بلرام،نصرت بھائی بٹونہ،شاداب ہیں ۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے مقامی جمعےۃ علماء کے ذمہ داروں کی جد وجہد کو سراہا۔انھوں نے زیر حراست افراد کے سلسلے میں بتا یا کہ قانونی سطح پر مقامی وکلاء کے ذریعہ ہماری جد وجہد جاری ہے اورامید ہے کہ متاثرین کو انصاف ملے گا ۔

 

آج کی تقریب میں مرکز سے مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا جمال قاسمی موجود تھے جب کہ ریاستی و ضلعی عہدیداران میں مولانا سید محمد مدنی ناظم اعلی جمعےۃ علماء یوپی ،قاری ذاکر حسین مظفرنگر ، سید ذہین احمد دیوبند، رضوان الراشد خورجہ ،مفتی محمد خبیب مظاہری صدر جمعیۃ علماء کاس گنج، مولانا کلیم اللہ مظاہری،حافظ محمود اشرف، مولانا اسراراللہ ،مولانا زبیر ،حافظ عبدالحق،حاجی تنویر احمد، ماسٹر عبدالرووف،ڈاکٹر آصف، مجاہد احمد کے نا م قابل ذکر ہیں ۔

 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH