Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

بہار اور مغربی بنگال میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کا اظہار

 

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے بہار اور مغربی بنگال میں جاری فرقہ وارانہ فسادات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ریاستی اور مرکزی سرکاروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امن وامان کی بحالی کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کریں ۔مولانا مدنی نے کہا کہ اگرناتھ نگر بھاگلپور فساد کے ملزم کابینی وزیر کے صاحبزادے ارجیت شاشوت ودیگرکے خلا ف کارروائی کی جاتی تو یہ آگ نوادہ، نالندہ، اورنگ آباد، روسرا سمستی پورسمیت آٹھ ضلعوں تک نہیں پھیلتی ۔انھوں نے کہا کہ سیاست کے لیے مذہب کا استعمال اور پولرائزیشن کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے اکثریتی طبقہ کے ذمہ دار شہریوں کو آگے آنا ہوگا ۔
مولانا مدنی نے کرپشن اور فرقہ پرستی کے خلاف بہار سرکار کو اس کا عہد و پیماں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ لفظی اقرار سے کچھ نہیں ہوتا بلکہ عملی طور سے اقدامات کی ضرورت ہے ۔ موجود دور میں فرقہ پرست عناصر میں قانون سے بچنے کا زعم پیدا ہو گیا ہے ، اس لیے قانون کی بالادستی اور سزا کو یقینی بنائے بغیر حالات درست نہیں ہوسکتے ۔جمعےۃ علماء ہند ہمیشہ یہ کہتی رہی ہے کہ فسادات کے لیے ضلع انتظامیہ کو جواب دہ بنایا جائے اور متاثرین کو معقول معاوضہ دیا جائے ، اگر سرکاراس پر عمل کرے تواس کے ذریعہ فسادات پر جلد کنٹرول کیا جاسکتاہے۔


مولانا مدنی نے آسنسول مغربی بنگال کی نورانی مسجد کے امام مولانا امداداللہ رشیدی کے جذبہ کو مثالی قراردیا جنھوں نے فساد میں اپنے سولہ سالہ بچے کے قتل کے باوجود مقامی مسلمانوں کوجذباتی قدم اٹھانے سے پوری طاقت سے روکا اور کہا کہ وہ اپنے بچے کی جان کے بدلے کسی اور کی جان نہیں لینے دیں گے۔ مولانا مدنی نے مسلمانوں کو اسی طرح صبر کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کی تلقین کی اور کہاکہ نفرت کا جواب نفرت سے نہیں دیا جاسکتا، البتہ سیاسی شعور اور دانش مندی کے ساتھ مقامی ذمہ دار ہندو افراد کے ساتھ مل کر فرقہ پرستوں کے ارادو ں کو ناکام بنانے کی کوشش ہونی چا ہیے ۔انھوں نے جمعیۃ علماء کے مقامی ذمہ داروں کو بھی ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں امن وامان قائم کریں اور متاثرین سے مل کر ان کی مدد کریں ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH