Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

افغانستان اور شام میں عام انسانوں اور بچوں کا قتل ریاستی دہشت گردی: مولانا محمود مدنی

April 9, 2018

جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے قندوز افغانستان ، شام اور فلسطین میں معصوم بچوں اور عام شہریوں کی ہلاکت پر سخت غم وغصہ کا اظہا کرتے ہوئے اسے سرکاری دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ قندوز میں مدارس کے معصوم بچوں اور حفاظ کرام پر حملہ ا سی طرح شام میں کیمیکل ہتھیار کے ذریعہ عام لوگوں کی ہلاکت انتہائی تکلیف دہ معاملہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی سرپرستی میں عام شہریوں کا قتل عام ایک سنگین بین الا قوامی مسئلہ بنتا جارہا ہے جس کی وجہ سے دنیا میں دہشت گردی میں اضافہ ہوگااور اس قدر معصوموں کے خون کی ارزانی امن وامان کو سبوتاژ کردے گی ۔ انھوں نے کہا کہ حال کے یہ چند واقعات کوئی عام مسئلہ نہیں ہیں اور وہ بھی اس وقت جب کہ ان کے معاون یا قصوروار ایسے ممالک ہوں جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ویٹو ممبران ہیں۔مولانا مدنی نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شام میں ہورہی ہلاکت کی مذمت کی ہے مگر انھوں نے اب تک سانحہ قندوز پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو دوہرے رویے کو ظاہر کرتا ہے ۔
 

مولانا مدنی نے اقوام متحدہ ، حقوق انسانی کے علم بردار اداروں ، او آئی سی اسلامی کانفرنس کو متوجہ کیا کہ وہ ان سنگین حالات کا فوری نوٹس لیں اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ، نیز اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ اس طرح کا سانحہ ہرگز رونما نہ ہو ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH