Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جسٹس راجندر سچر صاحب کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

April 20, 2018

نئی دہلی ۔20 اپریل
جمعیۃ علماء ہند کے جنر ل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے جسٹس راجندر سچر کے سانحہ ارتحال پر گہرا دکھ ظاہر کیا ہے ۔ آنجہانی راجندر سچر صاحب نے بحیثیت جج ملک کے عدلیہ کا وقار بلند کیا اور سبکدوش ہونے کے بعد مظلوم اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے لیے لڑتے رہے ۔ وہ تادم واپسیں سول تحریکوں سے وابستہ رہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ سچر صاحب کا یہ قابل قدر کارنامہ ہے کہ انھوں نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ہدایت پر مسلمانوں کے تعلیمی، معاشی اور سماجی صورت حال پر ایک معتبردستاویز تیار کی اور اس کی روشنی میں سفارشات بھی کیں ۔ ان کے ذریعہ تیار کردہ دستاویز انھیں حقائق پر مبنی تھی جو جمعیۃ علماء ہند سال ہا سال سے کہہ رہی تھی ، اس لیے جمعیۃ علماء ہند نے ہمیشہ اپنے اجلاسوں میں سچر کمیٹی کی سفارشات پر سرکار کو متوجہ کیا ۔ سچر صاحب بھی جمعےۃ علماء ہند کی دعوت پر اس کے اجلاس میں کئی بار شریک ہوئے ۔ مولانامدنی نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور امید کی ہے کہ ان کے مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH