Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کے سانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار

April 18, 2018


جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے دارالعلوم وقف دیوبند کے صدر مہتمم حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک وملت کا عظیم خسارہ قرار دیا ہے۔حضرت مولانا مرحوم خاندان قاسمی کے چشم وچراغ اور اس خاندان کے علم وفضل کے امین تھے ۔ وہ جہاں ایک طرف حضرت شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ کے شاگردوں میں تھے وہیں دوسری طرف حضرت شاہ عبدالقادر رائے پوریؒ اوراپنے والد حضرت قاری محمد طیب صاحبؒ سے مجاز بیعت و ارشا د ہوئے ۔ مولانا مرحوم نے اپنے دورحیات میں ان دونوں نسبتوں کا حق ادا کردیا اور ایک طرف درس حدیث کے ذریعہ ہزاروں تشنگان علوم کو سیراب کیا وہیں بیعت و ارشاد کے ذریعہ بھی سالکین کو فیض پہنچایا۔


جمعیۃ علماء ہند کے صدر محترم وجنرل سکریٹری صاحبان نے حضرت مولانا مرحوم کے لیے بارگاہ رب العزت میں بلندی درجات کی دعا ء کی اور تمام لوگوں، خصوصاً دینی تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں اور جمعیتی احباب ورفقا ء سے اپیل کی کہ وہ ان کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں۔دوسری طرف صدر جمعیۃ کی ہدایت کے مطابق دہلی سے جمعیۃ علماء ہند کا ایک وفد مولانا معزالدین احمد کی قیادت میں نماز جنازہ و تدفین میں شرکت کے لیے دیوبند روانہ ہوا۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH