Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

یروشلم میں امریکی سفارت خانہ کا افتتاح عالمی رائے کی توہین: جمعیۃ علماء ہند

May 14, 2018

جمعیۃ  علماء ہند نے یروشلم میں باضابطہ امریکی سفارت خانہ کے افتتاح کو عالمی رائے عامہ کی توہین قرار دیا ہے اور امریکی صدر کے اس رویہ کو خود سری سے تعبیر کیا ہے ۔ اس سلسلے میں جمعیۃ  علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ ، بین الاقوامی قوانین ورائے عامہ اور اقوام متحدہ کے متفقہ فیصلے کو نظر انداز کرکے کچھ حاصل نہیں کرپائے گا بلکہ اس کے برعکس وہ خطے میں بے چینی اور اضطراب کا ذمہ دار ہو گا۔ مولانا مدنی نے کہا کہ ۱۹۶۷ء میں اسرائیل نے ناجائز طور سے یروشلم پر قبضہ کیا تھا ، اب امریکہ کا یہ فیصلہ اس ناجائز قبضے کو درست ٹھہرانے کے متراد ف ہے جس سے یہ صاف ہو گیا ہے کہ امریکہ کو مشرق وسطی میں امن کے قیام سے کوئی مطلب نہیں ہے ۔


مولانا مدنی نے بالخصوص حکومت ہند سے مطالبہ کیا کہ وہ حسب سابق امریکہ کے اقدام کی واضح الفاظ میں مذمت کرے اور قدیم پالیسی کا اعادہ کرے کہ بھارت ایک ایسے آزاد فلسطین کی وکالت کرتا ہے جس کی راجدھانی یروشلم ہو ۔


واضح رہے کہ جمعیۃ  علما ء ہند قبلہ اول کی بازیابی کے لیے روز اول سے ہر جد وجہد میں شامل ہوتی رہی ہے اور مستقبل میں بھی ہر ممکن سطح پر کرتی رہے گی ۔گزشتہ سال ماہ دسمبر میں امریکی صدر کے اعلان کے بعد جمعیۃ علماء ہند نے بھارت کے مذہبی ، سیاسی ، سماجی رہ نماؤں اور سفارت کاروں کو مدعو کرکے اس کے خلاف احتجاج درج کیا تھا ، اس کے علاوہ ملک کے گیارہ سو قصبات اور شہروں میں اس کے خلاف ریکارڈ احتجاج بھی کیا تھا ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH