Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

سوامی اگنی ویش پر حملہ کی سخت مذمت

July 17, 2018


نئی دہلی:17؍جولائی 
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مشہور سماجی کارکن و آریہ سماجی رہ نماسوامی اگنی ویش پر پاکور جھارکھنڈ میں ہوئے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ مولانا مدنی نے کہا کہ بھیڑ بنا کر جس طرح سے شد ت پسند اور غیر سماجی عناصر نے 80سال کے اس ہندو مذہبی رہ نما پرحملہ کیا، ان کے کپڑے پھاڑے ، مارا پیٹا وہ انتہائی تکلیف دہ ہونے کے ساتھ ہندستانی تہذیب اور اس کی سنسکرتی کو داغدار کرنے  والاعمل  ہے ۔انھوں نے کہا کہ ایک معمر مذہبی رہ نما کی عدم توقیر ی اور بے عزتی یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں اشتعال انگیزی اور عدم برداشت کا ماحول کس قدر خراب ہو تا جارہا ہے ۔

 


مولانا مدنی نے کہا کہ حال ہی میں سپریم کورٹ نے قاتل ہجومی عناصر پر گرفت کرنے کی ہدایت دی ہے، مگر اس کے باوجود اس طرح کے حملے آئے دن بڑھتے جارہے ہیں ۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وقت آگیا ہے کہ نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف بلاتفریق مذہب مشترکہ طور سے جد وجہد کی جائے اور ملک کی اقدار و روایات کو پامال ہو نے سے بچایا جائے ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH