Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

جمعیۃ علماء مشرقی یوپی زون کا انتخاب مکمل

July 19, 2018

 

 

 

آج بتاریخ ١۹ جولائی بروز جمعرات اشفاق نگر بنارس میں جمعیۃ علماء مشرقی یوپی زون کا انتخابی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جمعیۃ علماء اتر پردیش کے صدر مولانا متین الحق اسامہ صاحب قاسمی کانپور نے فرمائی. اجلاس کا آغاز مولانا قاری ریاض احمد صاحب کی تلاوت کلام پاک سے ہوا, قاری محمد آصف صاحب نے نعت پاک پیش فرمائی.

 

انتخابی عمل میںاتفاق رائے سے مولانا عبدالرب صاحب اعظمی کو مشرقی یوپی زون کا صدر منتخب کیا گیا اور جناب حافظ عبیداللہ صاحب بنارس کو جنرل سکریٹری اور مولانا ابو شحمہ صاحب بنارس کو خزانچی منتخب کیا گیا. اس کے علاوہ چار نائب صدور مولانا افتخار احمد مئو, مفتی جمیل الرحمن پرتاپ گڑھ, مفتی قمر الدین امبیڈکر نگر, مفتی سہیل اختر صاحب قاسمی بھدوہی منتخب ہوئے. صوبائی سکریٹری مولانا محمد مدنی صاحب نے تاثرات پیش کئے. مولانا عبدالرب صاحب اعظمی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہنچا. اہم شرکاء میں صوبائی صدر و جنرل سکریٹری کے علاوہ حافظ عبدالحئی صاحب خیرآباد, ڈاکٹر مسعود صاحب مئو, مولانا بادشاہ فیض آباد, قاری عبدالمعید کانپور, مولانا عبداللہ قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی سلطان پور, مولانا فاروقی صاحب پرتاپ گڑھ, مولانا انس صاحب غازیپور,  حاجی عبدالمالک صاحب صدر جمعیۃ علماء بنارس, مولانا محمد قاسم صاحب قاسمی بنارس وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں. اجلاس کو کامیاب بنانے میں اور مہمانوں کی ضیافت میں جمعیۃ علماء بنارس کے خدام نے اہم کردار ادا کیا. خاص طور سے بنارس ہی کو مشرقی یوپی زون کا ہیڈکوارٹر منتخب کیا گیا ہے.

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH