Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مولانا مفتی بلال احمد کے انتقال پر اظہار رنج وغم

July 30, 2018


نئی دہلی:30 جولائی 
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے مولانا مفتی بلال احمد کانٹھ صدر جمعیۃ علماء ضلع مرادآباد کے انتقال پر ملال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔مرحوم اپنے علاقہ کے معروف عالم دین تھے ۔و ہ دیگر تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند اور اس تحریکوں میں پیش پیش رہتے تھے۔
واضح ہو کہ مفتی بلال احمد ضلع مرادآباد (یوپی) کے قصبہ کانٹھ کے رہنے والے تھے جہاں وہ طویل عرصے سے جامعہ ناصرالعلوم کے مہتمم اور شہر امام تھے ۔ گزشتہ 29جولائی کی رات ساٹھ سال کی عمر میں گردہ ناکام ہونے کی وجہ سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔ وہ اس موذی مرض میں تقریبا دوسالوں سے مبتلا تھے ۔ان کے لواحقین میں ایک لڑکی اور اہلیہ ہے ۔30 جولائی کی صبح نماز ہ جنازہ و تدفین عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ مفتی محمد سلمان منصورپوری استاذحدیث جامعہ قاسمیہ شاہی مرادآباد نی پڑھائی-


مولانا محمود مدنی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مفتی صاحب مرحوم اخلاق مند، نیک سیرت اور معتبر عالم دین تھے ، وہ اپنی دیگر ذمہ داریوں کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کی سرگرمیوں سے خصوصی دل چسپی رکھتے تھے اور ریاست اتردیش کی اکائی میں اہم عہدوں پر فائز رہے ، ا ن کی وفات سے جماعتی وملی سطح پر ایک خلا پیدا ہو اہے۔
 

مولانا مدنی نے مرحوم کے اہل خانہ اور ان کے داماد اور دوران علالت تیمادار رہے مولانا محمد آصف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور صبر تلقین کی ہے ۔انھوں نے بالخصوص اترپردیش کے ارباب مدارس وجمعیۃ علماء کے ا حباب سے مرحوم کے لیے ایصال ثواب و دعائے مغفرت کے اہتمام کی اپیل کی ہے۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH