Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس اختتام پذیر

August 1, 2018

 نئی دہلی۔ یکم اگست ۲۰۱۸ء
جمعیۃ علماء ہند کے صدر دفتر میں واقع مدنی ہال میں مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا ایک روزہ اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مہتمم دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صدر مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہندنے کی ۔اجلاس میں مسلم معاشرہ میں دینی تعلیم کے فروغ ، مکاتب کے نصاب کو پرائمری تعلیم کے نصاب کے ساتھ پڑھانے ، ارتداد کے بڑھتے اثرات کا مقابلہ اورمسلم معاشرہ کی اصلاح جیسے امور پر تفصیل سے غور و خوض ہوا ۔اس اجلاس میں صدر جمعےۃ علماء ہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی سمیت کئی اہم شخصیات شریک ہوئیں ۔


مجلس عاملہ نے دینی تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام صباحی و شبینہ مکاتب کے لیے قدیم نصاب سے ماخوذنئے تیار کردہ نصاب ’ دینی تعلیمات ‘(چھ اجزاء)کے جائزے کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ قومی سطح پر نافذ کرنے کے لیے اسے دیگر علاقائی زبانوں میں بھی شائع کیا جائے ،نیز یہ بھی طے کیا کہ کل وقتی مکاتب کے نصاب میں ایسی کتابیں شامل کی جائیں جن سے وہاں کے طلباء ،سرکاری پرائمری سطح کے امتحانات میں کامیابی کے اہل ہوسکیں ۔ اس سلسلے میں سردست اترپردیش کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے ۔نیز یہ بھی طے کیا گیا کہ ملک کے تمام اضلاع کی تحصیل کے ذمہ داروں کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ وہ پہلے مرحلہ میں حتمی ہدف کے طور پر آئندہ تین مہینوں کے دوران اپنی تحصیل میں کم ازکم ایک مثالی منظم مکتب قائم کریں ۔اسی طرح ملک کے مختلف صوبوں میں معلمین کی تدریب کے لیے تربیتی کیمپ منعقد کیے جانے کا بھی فیصلہ ہوا ۔
ملک میں مسلم معاشرہ کے تعلیمی رجحان ، دینی تعلیم، مذہب وعقائد کی صورت حال پر مرکزی دینی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایک قومی سروے کیا جارہا ہے، جس کا مکمل فارمٹ تیار ہو چکاہے ۔ اس فارمٹ میں بالخصوص عقائد ، مذہبی بیداری ، دینی تعلیم و دنیاوی تعلیم وغیرہ کا خانہ شامل کیا گیا ہے ۔ مجلس عاملہ نے اس بات پر زور دیا کہ امت مسلمہ کی دینی بیداری کا جائزہ لیا جانا بہت ضروری ہے تاکہ ارتداد جیسی وباء سے موثر طریقے سے نمٹا جائے ۔
مجلس عاملہ نے اس سال ماہ اپریل میں منعقد دینی تعلیمی بیداری مہم پر بھی اطمینان ظاہر کیا اور اعلان کیا کہ ہر سال اس طرح کا عشرہ منایاجائے ۔ چنانچہ عربی سال ۱۴۴۰ ھ کے لیے یہ طے پا یا کہ پورے ملک میں ۱۵؍رجب تا ۲۵؍رجب دینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جائے نیز جن علاقوں میں تعلیمی بیداری مہم چلائی گئی وہاں کے سرکردہ افراد سے رابطہ کرکے مکاتب کے نظام کو مستحکم کیا جائے ۔مجلس عاملہ نے فیصلہ کیا کہ اسکول او رکالج کے مسلم طلباء میں دینی تعلیم کے فروغ کی ہر ممکن کوشش کی جائے، اس کے لیے اس میدان میں کام کررہے افراد کو مدعو کیا جائے تا کہ ان کے تجربہ سے کام بحسن و خوبی انجام پائے۔


دینی تعلیمی بورڈ کی مجلس عاملہ کا یہ اجلاس مفتی محمد عفان منصورپوری کی تلاوت سے شروع ہوا، اجلاس کی کارروائی بورڈ کے ناظم عمومی مولانا مفتی محمد سلمان منصوپوری نے چلائی ۔اجلاس میں صد رمولانامفتی ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبندکے علاوہ امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری صدر جمعےۃ علماء ہند، مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعےۃ علماء ہند ، مفتی شمس الدین بنگلور، مفتی احمد دیولہ گجرات، مولانا محبوب حسن آسام، مولانا کلیم اللہ ہنسور، مولانا عبدالقادر آسام، مولانا ندیم صدیقی مہاراشٹرا، حافظ پیر شبیر حیدر آباد، مولانا نیاز احمد فاروقی ، قاری شوکت علی ویٹ،قاری محمد امین پوکھرن ،مولانا رحمت اللہ میر کشمیری ، مولانا معزالدین احمد،مفتی محمد عفا ن منصورپوری ،مفتی جمیل الرحمن پرتاب گڑھ، مولانا مصدق تلنگانہ ، حافظ سید عاصم عبداللہ بنگلور، مفتی ابوالحسن یعقوب تامل ناڈو، مولانا صہیب تامل ناڈو، مفتی محمد روشن شاہ مہاراشٹرا، مولانا محمد ابراہیم شولہ پور ، مفتی عبدالمومن تری پورہ، مفتی سراج احمد منی پور، قاری وہاج الدین منی پوری ، مولانا ارشد علی خاں ، قاری علی حسن مظاہری، مفتی عبدالسلام کلکتہ، مولانا حکیم الدین قاسمی ، مولانا محمد قاسم پٹنہ، مولانا محمد ناظم پٹنہ ، مولانا محمد جمال قاسمی ناظم دینی تعلیمی بورڈ و مولانا خالدگیاوی سمیت بورڈ کے کارکنان شریک ہوئے ۔ 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH