Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

گروگرام کی مدینہ مسجد کو لے کر وزیر اعلی منوہر لال کھٹرکو مکتوب

September 15, 2018

 

 

 

 

نئی دہلی۔۱۵ستمبر۲۰۱۸ء 
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے گروگرام میں مسلمانوں کی عبادت ،نماز وغیرہ کو لے کر جاری کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔مولانا مدنی نے مدینہ مسجد کو سیل کیے جانے سے متعلق ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹر کے نام ایک مکتوب بھی ارسا ل کیا ہے جس میں انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد مسجد کو نماز کے لیے کھولنے کا حکم جاری کیا جائے اور اس پر عمل کرایا جائے ۔


مولانا مدنی نے استدلال کیا ہے کہ یک طرفہ کارروائی سماج کے کمزور عناصر میں بے بسی اور مایوسی کی کیفیت پیدا کرتی ہے ،خاص طور سے مسجد کا معاملہ مسلمانوں کے بنیادی حقوق سے جڑاہوا ہے ، یہی وجہ ہے کہ زیر بحث معاملہ ،پورے ملک میں موضوع بحث بناہواہے اور مسلم اقلیت میں قومی سطح پر غم و غصہ ہے ۔انھوں نے ہریا نہ کے وزیر اعلی کومتوجہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کی اس اہم او ربنیادی مذہبی عبادت کو پرامن طریقے سے ادا کرنے کو یقینی بنائیں اور فتنہ پرور عناصر کی حوصلہ شکنی جائے ۔


مولانا مدنی نے مسلمانوں سے صبر وتحمل کے ساتھ حالات کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ وہ قانونی اقدامات کے علاوہ حالات کی بہتری کے لیے خصوصی دعاء کا اہتمام کریں ۔ 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH