Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

سپریم کورٹ نے فتوی پر روک سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے حکم پر اسٹے دیا

October 12, 2018

سپریم کورٹ نے فتوی پر روک سے متعلق اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے فرمان پر اسٹے دیا
جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی عرضی پر فیصلہ ،عدالت میں ایڈوکیٹ راجو رام چندرن نے کہا کہ کوئی بھی عدالت دستور ہند کی بنیاد سے ہٹ کر فیصلہ نہیں سنا سکتی ۔ مولانا محمود مدنی نے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا 

نئی دہلی۔۱۲؍اکتوبر۲۰۱۸ء 


ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ نے فتوی پر پابندی سے متعلق اتراکھنڈ کے فیصلے پر اسٹے کا حکم جاری کیا ہے ۔سپریم کورٹ کی بنچ نے یہ فیصلہ جمعیۃ   علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے دیا ہے ۔ واضح ہو کہ امسال ۳۰؍اگست کو اتراکھنڈ ہائی کورٹ کے اس حیرت انگیز فرمان کے بعد پورے ملک میں بے چینی محسوس کی جارہی تھی ۔اس امتناعی فرمان سے ملک میں موجود ہزاروں کی تعداد میں دارالافتاء اور مذہبی ادارے کے متاثر ہونے کا خطرہ محسوس کیا جارہا تھا۔
معاملے کی سنجیدگی کے مدنظر ۴؍ستمبر کو جمعےۃ علماء ہند نے مذکورہ فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا جس کی سماعت آج ہوئی ۔جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے عدالت میں ایڈوکیٹ راجو رام چندرن، ایڈوکیٹ شکیل احمدسید،ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی ، ایڈوکیٹ طیب خاں، ایڈوکیٹ مجیب الدین خاں،ایڈوکیٹ عظمی جمیل، ایڈوکیٹ پرویز دباس پیش ہوئے ۔ سینئر وکیل راجو رام چندر ن نے عدالت میں استدلال کیا کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ دستو ر ہند کی دفعہ 26اور وشوا لوچن مدان کیس بنام حکومت ہند میں بذات خود سپریم کورٹ کے فیصلے کی شدید خلاف ورزی ہے ۔ دستور ہند کی دفعہ 26(B) میں ہر ایک کو اپنے مذہبی مسائل میں خود کے انتظام کا حق دیا گیا ہے،لہذا اسے کوئی بھی عدالت ختم نہیں کرسکتی ۔نیز دستورکی دفعہ 141یہ واضح کرتی ہے کہ کسی عدالت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف فیصلے دینے کا حق نہیں ہے ۔ اس بات کی بھی شکایت کی کہ ہائی کورٹ نے لشکر پنچایت کے فرمان کو ’فتوی‘سمجھنے کی غلطی کی ہے اور اس سلسلے میں صرف ہندی کے ایک اخبار کو بنیاد بنا کر فیصلہ دے دیا گیا۔حالاں کہ اخبار کے مطالعے سے یہ ظاہر ہوتاہے کہ وہ محض پنچایتی فرمان ہے اور اس کا فتوی سے دور دور تک تعلق نہیں ہے ۔ یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ فتوی کسی پنچایت سے نہیں بلکہ دارالافتاء یا کسی اہل مفتی کے ذریعہ ہی دیا جاتاہے اور اس کی حیثیت صرف پوچھنے والے کی شرعی مسئلہ پر رہ نمائی تک محدود ہے۔

عرضی گزار اورجمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا محمود مدنی نے اسٹے ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ ملک کے کونے کونے میں دارالافتاء دینی رہ نمائی کا فریضہ انجام دے رہیں۔وہ صرف سائل کے جواب میں مذہبی رہ نمائی کرتے ہیں ۔ یہ بات صاف طور پر سمجھ لینی چاہیے کہ فتوی کوئی فرمان نہیں ہے ۔انھوں نے عدالت کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے موقع کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے فوری اسٹے کا حکم جاری کیا ہے ۔ امیدہے کہ عدالت مثبت اور تعمیر فیصلہ سنائے گی ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH