Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مولانا اسرارالحق قاسمی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

December 7, 2018


نئی دہلی  7دسمبر 2018
جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا سید محمود اسعد مدنی نے معروف ملی رہ نما مولانا اسرارالحق قاسمی کے سانحہ ارتحال پرگہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ مولانا ممدوح ایک بے مثال منتظم، سیاست داں، شیریں بیاں واعظ، قلم کار اور اس سے بڑھ کر،'' الخلق کلھم عیال اللہ'' کے پاس دار تھے۔ ان کی وفات یقیناًموت العالم موت العالَم کی مصداق ہے۔


مولانا ممدوح دس سال تک (1980۔1991) جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری رہے۔ وہ حضرت فدائے ملت مولانا سید اسعد مدنی ؒ سابق صدر جمعیۃ علماء ہند سے عقیدت و شاگردی کا رشتہ رکھتے تھے۔ انھوں نے ان کی رفاقت میں ملک و ملت بچاؤ تحریک، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کے تحفظ، مسلم پرسنل لاء کے تحفظ جیسی سرگرمیوں میں نمایاں کردار اد اکیا. وہ جمعیۃ کے ترجمان اخبار الجمعیۃ کے ایڈیٹر بھی رہے۔ وہ بہار کے ایک مدرسہ میں مدرس تھے، حضرت فدائے ملت ؒ نے ان کے اندر کے جوہر کو پہچانا اور اپنی تحریک سے وابستہ کرلیا۔ پھر وہ مولانا اسعد مدنیؒ کی تربیت میں رہ کر ملت کے لیے ایک انمول اثاثہ بن گئے۔ 


مولانا منصورپوری اور مولانا مدنی نے مرحوم کی وفات کو عظیم ملی خسارہ بتاتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ کا اظہار کیا ہے اور جمعیتی احباب اور ارباب مدارس سے گذارش کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔


دریں اثنادفتر جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر جمعیۃ علماء بہار کے نائب صدر مولانا جاوید اقبال کشن گنجی کی قیادت میں ایک وفد مولانا مرحوم کے وطن تاراباری ضلع کشن گنج پہنچا، جہاں اس نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے مل کر جمعیۃ کی جانب سے تعزیت پیش کی ۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH