Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مولانا حسیب صدیقی کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

January 9, 2019


 

مولانا مرحوم پوری زندگی ایک دیدہ اور صائب الرائے رہ نما کی طرح سرگرم رہے
نئی دہلی ؍دیوبند۹؍جنوری ۲۰۱۹ء 
 جمعیۃ  علماء ہند کے خازن اوردیوبند کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت مولانا حسیب صدیقی کے سانحہ ارتحال پر   جمعیۃ   علماء ہند نے دلی رنج و ملال کا اظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سانحہ ارتحال کو جماعتی اور ملی زندگی میں ناقابل تلافی نقصان بتاتے ہوئے خدائے غفور و رحیم سے دعاء کی ہے کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں مقام قرب عطا فرمائے اور آپ کی روح کو مراتب عالیہ سے سرفراز فرمائے ۔
مولانا مرحوم کی پوری زندگی ملی وسماجی خدمات سے تعبیر ہے ،خاص طور سے انھوں نے اقتصادیات اور غیر سودی بنک کاری کے فروغ میں نمایاں کام کیا ہے ۔ اسی مقصد کے تحت جمعیۃ   علماء ہند کے ذریعہ ۱۹۶۱ء میں قائم مسلم فنڈ سے وابستہ ہوئے اور بحیثیت جنرل مینیجر، دیوبند کے مسلم فنڈ کو پورے ملک کے لیے مثالی بنا کر پیش کیا ۔مولانا مرحوم ، خاندان مدنی اور جمعیۃ علماء ہند سے گہرا تعلق رکھتے تھے اورپوری زندگی ایک دیدہ اور صائب الرائے رہ نما کی طرح جمعیۃ علماء ہند میں سرگرم رہے۔ آپ ۲۶؍مئی ۲۰۱۴ء سے تادم واپسیں مرکزی سطح پر جمعیۃ علماء ہند کے خازن رہے، اس سے قبل ۶؍مارچ ۲۰۱۱ء کو منعقد مجلس منتظمہ کے اجلا س میں جمعیۃ علماء ہند کے نائب خازن منتخب ہو ئے تھے ۔مولانا مرحوم نے اس کے علاوہ دیوبند میں آئی ہسپتال، مدنی آئی ٹی آئی، گرلز اسکول وغیرہ بھی قائم کیے اور سیاسی سطح پر بھی عوامی خدمات انجام دیں ۔

صدر جمعیۃ علماء ہند اور جنرل سکریٹری صاحبان نے مرحوم کی وفات کو عظیم ملی خسارہ بتاتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت مسنونہ کا اظہار کیا ہے اور جمعیتی احباب وارباب مدارس سے گذارش کی ہے کہ وہ مرحوم کے لیے ایصال ثواب کا اہتمام کریں۔
دریں اثنا جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کی ہدایت پر مرکزی دفتر نئی دہلی سے ایک وفد دیوبند پہنچا جہاں وہ بعد نماز عصر نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے لواحقین اور اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان تک جمعےۃ علماء ہند کی جانب سے تعزیت بھی پیش کی، نماز جنازہ خود صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا قاری محمد عثمان منصورپوری نے پڑھائی۔ وفد میں مولانا نیاز احمد فاروقی رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علما ء ہند،مولانا معزالدین احمد رکن مجلس عاملہ جمعیۃ علماء ہند ، مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا قاری احمد عبداللہ ،مولانا حفیظ الرحمن محمود ی ، مولانا عرفان قاسمی، عادل نصیر وغیرہ شریک ہیں۔   

 

 

 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH