Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

سری لنکا میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت

April 21, 2019

نئی دہلی۔۲۱؍ اپریل۲۰۱۹ء
جمعیۃ علما ء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے سرلنکا میں چرچ اور ہوٹلوں پر ہوئے دہشت گردانہ حملے اور ان میں سینکڑوں جانوں کے جاں بحق ہونے پر گہری تشویش اور صدمے کا اظہا ر کیا ہے ۔ مو لانا مدنی نے مرنے والوں کے اہل خانہ سے اظہارِیک جہتی اور زخمی ہونے والوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعاء کی ہے۔
مولانا محمود مدنی نے عیسائی کے تہوار ’ ایسٹر‘ کے موقع پر چرچوں پرہوئے حملے کی پر زورمذ مت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ،مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بنا کرعالمی سطح پر بے چینی اور انارکی پھیلا نا چا ہتے ہیں۔حال میں نیوزی لینڈ کی مسجد ہو یا کولمبو کے چرچوں پر حملے کا معاملہ ہو، یہ ظاہر کرتا ہے کہ دہشت گرد نہ صرف انسانیت کے لیے خطرہ ہیں بلکہ وہ تمام مذاہب کے آدرشوں کے خلا ف نبرد آزما ہیں ، یہاں تک کہ مذاہب کے پیروکاروں اور عباد ت گزاروں کو قتل کرنا دہشت گردوں کا محبوب مشغلہ بن گیا ہے۔

مولانا مد نی نے مذاہب عالم کے تمام رہ نماؤں اور دنیا کی بااثر طاقتوں کو دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق مذہب و خطہ متحدہ طور سے جد وجہد کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے مفاد سے اوپر اٹھ کر انسانیت کے لیے مسائل پیداکرنے والوں او راس کے مشترکہ دشمنوں کے خلاف متحدہ طور سے کارروائی کی ضرورت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH