Contact Us

info@jamiat.org.in

Phone: +91-11 23311455, 23317729, Fax: +91 11 23316173

Address: Jamiat Ulama-i-Hind

No. 1, Bahadur Shah Zafar Marg, New Delhi – 110002 INDIA

Donate Us

JAMIAT ULAMA-I-HIND

A/C No. 430010100148641

Axis Bank Ltd.,  C.R. Park Branch

IFS Code - UTIB0000430

JAMIAT RELIEF FUND

A/C No. 915010008734095

Axis Bank Ltd.  C.R. Park Branch

IFS Code-UTIB0000430

مشہور عالم دین مولانا یوسف متالا کے انتقال پر جمعیۃ علماء ہند کا اظہار رنج و غم

September 9, 2019

نئی دہلی۔۹/ستمبر :۔مغرب کے اولین دینی ادارہ’دارالعلوم العربیہ الاسلامیہ ہولکومبے بری (یوکے) کے بانی اور عالم اسلام کی مشہور ومعروف علمی و روحانی شخصیت حضرت مولانا یوسف متالا کے سانحہ ارتحال پر جمعیۃ علماء ہند نے گہرے رنج والم کا اظہار کیا ہے۔جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولاناقاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے اپنے بیان میں گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


مولانا ممدوح حض رت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رح کے اجل خلفاء میں سے تھے۔وہ سورت کے رہنے والے تھے اور ایک عرصہ سے برطانیہ میں علوم ظاہریہ اور علوم باطنیہ میں امت کی تربیت کررہے تھے۔وہ پہلے ہندستانی نژاد عالم تھے جن کو برطانیہ میں اولین اعلی دینی تعلیم کا ادارہ قائم کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ آج اس ادارہ کے فضلاء مغرب کے مختلف دینی شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس کے علاوہ مولانا موصوف مفسر قرآن اور مورخ بھی تھے۔ ان کی تفسیر قرآن پر کتاب ’اضواء البیان اور تاریخ پر’مشائخ احمد اباد‘ کافی مقبول و معروف ہے۔ مزید برآں مولانا ممدوح ہزاروں علماکے استاذ اور لاکھوں لوگوں کے مصلح اور ان گنت دارالعلوم اور دینی درسگاہوں کے سرپرست تھے۔


مولانا محمود مدنی نے بتایا کہ مولانا موصوف کا خاندان مدنی عقیدت مندانہ تعلق تھا، جب بھی خاکسار ملاقات کرتا بہت ہی محبت سے ملتے اور شفقت کا معاملہ فرماتے۔ شب گزشتہ ٹورنٹو میں ان کے انتقال کی خبر پا کر گہرا دکھ ہوا، ان کے انتقال سے دینی وملی حلقے میں بہت بڑا خلا پیداہوا ہے۔اللہ تعالی حضرت والا کی بال بال مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلندفرمائے اورپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سبھی دینی مدارس اور جمعیۃ کے ا حباب سے گزارش ہے کہ مولانا ممدوح کے لیے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کا اہتمام کریں


آج دفتر جمعیۃ علماء ہند میں مولانا ممدوح کے ایصال ثواب کے لیے ایک تعزیتی نشست رکھی گئی جس میں سبھی جماعتی ذمہ داران و کارکنان شریک ہوئے۔

Share on Facebook
Share on Twitter
Please reload

Recent Posts

August 9, 2017

Please reload

Follow Us
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH
  • Jamiat Ulama-i-Hind JUH